ایک اور بڑا استعفیٰ آگیا

استعفیٰ

نیوز ٹوڈے :   بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے ڈائریکٹر خالد محمود نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بی سی بی کے سی ای او نظام الدین چوہدری نے خالد محمود کے دستبردار ہونے کی تصدیق کی۔ بنگلہ دیش کے سابق کپتان 2013 میں بی سی بی کے ڈائریکٹر منتخب ہوئے تھے۔بنگلہ دیش میں حکومت کی تبدیلی کے باعث انہوں نے عہدہ چھوڑ دیا۔ خالد محمود 11 سال تک بی سی بی کے ڈائریکٹر رہے اور وہ جلال یونس اور نعیم الرحمن کے بعد حالیہ دنوں میں استعفیٰ دینے والے تیسرے ڈائریکٹر ہیں۔

بنگلہ دیش کے سابق کپتان خالد محمود BCB میں کئی اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں جن میں ڈائریکٹر ہونے کے علاوہ چیئرمین گیم ڈویلپمنٹ اور نائب صدر کرکٹ آپریشنز کے عہدے بھی شامل ہیں۔ B میں شمولیت اختیار کی اور 2013 میں بورڈ کے ڈائریکٹر بن گئے۔ انہوں نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (BPL) اور ڈھاکہ پریمیئر لیگ (DPL) میں بھی کوچنگ کی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+