جنوبی افریقہ میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ ، 7 افراد ہلاک

مسلح افراد

نیوز ٹوڈے :   جنوبی افریقہ میں اسلحہ بردار افراد نے ایک گھر میں گھس کر 7 افراد کو قتل کر دیا - قتل کی اس اندوہناک وارادت میں 3 بچوں سمیت گھر کے 7 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ حملہ آور فرار ہو گۓ - جنوبی افریقہ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اندھے قتل کا یہ واقعہ جنوبی افریقہ کے صوبہ (کوازولو ناتال) میں پیش آیا - قتل ہونے والے افراد کی عمریں 5 سال سے لے کر 55 سال تک ہیں - پولیس کے مطابق قتل کی یہ واردات مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ سرانجام دی گئی البتہ قتل کے پیچھے چھپے اصل معاملے کا ابھی تک علم نہیں ہو سکا -

موقع پر موجود لوگوں کے مطابق گھر کے اندر موجود لوگ ٹی وی دیکھ رہے تھے کہ باہر سے مسلح اشخاص نے دروازہ کھٹکھٹایا - ایک عورت نے دروازہ کھولا جسے قتل کرکے مسلح افراد اندھا دھند فائرنگ کرتے گھر کے اندر گھس گۓ - پولیس کا کہنا ہے کہ موقع واردات سے گولیوں کے 25 خول ملے ہیں اور واقعہ کی ہیبت سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ کوئی انتقامی کارروائی کا معاملہ ہے - ابھی تک حملہ آوروں کے بارے میں کوئی معلومات موصول نہیں ہوئیں - جنوبی افریقہ میں صرف اپریل اور جون کے مہینوں میں 6 ہزار 2 سو افراد کو قتل کیا گیا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+