اسرائیل نے کی حماس کو بے تکی پیشکش
- 13, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : بن یامین نیتن یاہو حکومت نے پیغام دیا ہے کہ اگر حماس کے لڑاکے تمام 101 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کر دیں - اور یہ یقین دہانی بھی کرائیں کہ وہ آئندہ اسرائیل کے خلاف ہتھیار نہیں اٹھائیں گے تو اسرائیل حماس رہنما ( یحیٰ السنوار) سمیت حماس کے تمام اہم رہماؤں کو محفوظ راستہ دینے کیلیے تیار ہے -
قیدیوں اور لاپتہ افراد سے متعلقہ اسرائیلی سربراہ (کارگال ہیرش) نے امریکی میڈیا "سی این این" کو انٹر ویو دیتے ہوۓ ان خیالات کا اظہار کیا - غزہ جنگ بندی معاملے پر بات کرتے ہوۓ بھی گال ہیرش کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک غزہ میں جنگ بندی کا بھی یہی سب سے بہترین حل ہے اور حماس اور اسرائیل کو اب اس پر اتفاق کر لینا چاہیے - اسرائیلی رابطہ کار کا کہنا تھا کہ ہم اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے خواہشمند ہیں اور غزہ میں بھی جنگ بندی چاہتے ہیں -
وسیم حسن
تبصرے