ڈونلڈ ٹرمپ کا کملہ ہیرس کے ساتھ ایک اور بحث سے انکار

ڈونلڈ ٹرمپ

نیوز ٹوڈے :    ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کے ساتھ ایک اور مباحثے سے انکار کر دیا ہے۔۔سوشل میڈیا پر ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ کملا ہیرس کے ساتھ کسی اور مباحثے میں حصہ نہیں لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کی ایک بحث بائیڈن سے ہوئی اور دوسری کملا ہیرس سے، تیسری بحث نہیں ہوگی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار اور موجودہ نائب صدر کملا ہیرس کے درمیان پہلا مباحثہ ہوا تھا۔  دونوں امیدواروں کے درمیان 90 منٹ تک بحث جاری رہی۔

مباحثے میں دونوں جماعتوں کے امیدواروں نے معیشت، امیگریشن، اسقاط حمل، روس یوکرین جنگ اور غزہ پر اسرائیل کے حملوں سمیت اہم ملکی اور غیر ملکی مسائل پر اپنے اپنے موقف پیش کیے۔مباحثے کے دوران دونوں امیدواروں نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کی، زیادہ تر مبصرین کا کہنا تھا کہ کملا ہیرس نے مباحثے میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دی تھی، 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+