وزیر اعلیٰ سندھ کی کرسی خطرے میں؟ اختیارات محدود
- 13, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : سندھ کابینہ میں تبدیلی کے آثار ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے اختیارات محدود کر دیے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ٹیکس وصولی کے اہم ترین ادارے سندھ ریونیو بورڈ نے وزیراعلیٰ سے واپس لے لیا ہے۔ سندھ ریونیو بورڈ کو محکمہ خزانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ حکومت سندھ نے 1973 کے آئین کے آرٹیکل 139 کی شق (3) کے تحت اختیارات استعمال کیے ہیں۔ سندھ ریونیو بورڈ کو وزیر اعظم ہاؤس سیکریٹریٹ سے شق 9 کے تحت واپس لے لیا گیا، سندھ ریونیو بورڈ کے معاملات اب محکمہ خزانہ دیکھے گا۔
سندھ ریونیو بورڈ کے معاملات محکمہ خزانہ کے ماتحت ہوں گے جبکہ خدمات کے معاملات جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کے سپرد کیے گئے ہیں۔ لیکن میڈیا غلط تاثر دے رہا ہے جس میں کوئی صداقت نہیں، سندھ ریونیو بورڈ کو محکمہ خزانہ کے حوالے کرنے سے وزیراعلیٰ کے اختیارات محدود نہیں ہوں گے۔
تبصرے