اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کی سیریز کے حوالے سے اہم وضاحتیں جاری کر دیں
- 13, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینک نوٹوں کی نئی سیریز کے حوالے سے اہم وضاحتیں جاری کر دیں۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوری میں شروع ہونے والے آرٹ مقابلے کے ڈیزائن ماہرین نے فنکارانہ، معیاری، ثقافتی اور مذہبی تنوع کی بنیاد پر اسے کامیاب قرار دیا ہے، جس کا اعلان 5 ستمبر کو کیا گیا تھا۔
اعلان کے مطابق، اس مقابلے کا مقصد فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا، اور جیتنے والے فن پارے نئے بینک نوٹ سیریز کے لیے حتمی ڈیزائن نہیں ہیں۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی کمپنیاں نئے بینک نوٹوں کے ڈیزائن رواں سال دسمبر تک جمع کرادیں گی، جنہیں اسٹیٹ بینک بورڈ کی منظوری کے بعد آئندہ سال جنوری تک حتمی منظوری کے لیے حکومت کو پیش کردیا جائے گا۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد بینک نوٹوں کی نئی سیریز کی چھپائی کا عمل شروع ہو جائے گا۔ یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے گزشتہ دنوں نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کے مقابلے کے نتائج جاری کیے تھے۔ .
اسٹیٹ بینک نے کہا کہ 9 ڈیزائنرز کی جانب سے جمع کرائے گئے کل 10 ڈیزائن شارٹ لسٹ کیے گئے جن کے ڈیزائن شارٹ لسٹ کیے گئے انہیں انعامات دیے جائیں گے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے شارٹ لسٹ کیے گئے ڈیزائنوں میں 20 روپے، 50 روپے، 100 روپے اور 1000 روپے کے نوٹوں کا ایک ایک ڈیزائن شامل تھا جبکہ 10، 500 اور 5000 روپے کے دو نوٹ شامل تھے۔
تبصرے