شہد کے ساتھ کن چیزوں کو نہیں کھانا چاہیے؟
- 13, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : شہد میں قدرتی مٹھاس ہے جسے قدرت نے شفا بخشنے کے ساتھ ساتھ بے شمار فائدے بھی عطا کیے ہیں۔یہ شہد کی مکھیوں کے چھتے سے حاصل کیا جاتا ہے جو شہد بنانے کے لیے مختلف پھولوں کا رس چوستے ہیں۔
شہد بی وٹامنز، کیلشیم، میگنیشیم اور پوٹاشیم کے ساتھ چینی (فرکٹوز اور گلوکوز) کا بھرپور ذریعہ ہے، جبکہ یہ اینٹی آکسیڈنٹس میں بھی زیادہ ہے۔لوگ شہد کو مختلف طریقوں سے کھاتے ہیں لیکن شہد کو درج ذیل چیزوں کے ساتھ نہیں کھانا چاہیے۔
شہد اور گرم پانی
ماہرین شہد کو گرم پانی یا پانی میں ابال کر پینے کے خلاف مشورہ دیتے ہیں کیونکہ جب شہد کو گرم کیا جاتا ہے تو یہ اپنی خصوصیات کھو دیتا ہے جس سے آپ کا معدہ خراب ہو سکتا ہے۔
شہد اور لہسن
ماہرین نے لہسن کے ساتھ شہد کے استعمال کے خلاف سختی سے مشورہ دیا ہے جو کہ ہاضمے کے مسائل کے ساتھ ساتھ پیٹ میں گیس کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
شہد اور کھیرا
ماہرین کے مطابق کھیرا اور شہد مختلف اثرات کی حامل دو غذائیں ہیں، کھیرا قدرتی طور پر ٹھنڈا اور شہد گرم کرنے والا ہے، اگر ان دونوں کو ایک ساتھ کھایا جائے تو یہ آپ کے معدے کو خراب کر سکتا ہے۔
شہد اور گھی
شہد اور گھی میں مختلف خصوصیات ہیں جن سے پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ یہ آپ کو پیٹ کے مسائل بھی پیدا کر سکتے ہیں۔
خاص خبریں
-
کرم میں 100 بچوں کی ہلاکت کی خبریں من گھڑت ہیں، مشیر اطلاعات پختونخواہ
-
کرم میں گرینڈ پیس جرگہ کے فریقین سے مذاکرات مکمل ہو گئے، تحریری امن معاہدے کی راہ ہموار ہو گئی
-
سابق بھارتی کرکٹر کے والد کو غبن کے جرم میں 7 سال قید کی سزا سنادی گئی
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اقلیتوں کے لیے 'اقلیتی کارڈ' کے اجراء کا اعلان
تازہ ترین

تبصرے