ہمارے خلاف ہتھیار اٹھانے والے پہلے غزہ کی حالت دیکھ ، نیتن یاہو کا بیان

نیتن یاہو

نیوز ٹوڈے :   اسرائیل کے وزیر اعظم (بن یامین نیتن یاہو) نے یمن کے حوثی لڑاکوں کو دھمکاتے ہوۓ کہا کہ 'ہمارے خلاف ہتھیار اٹھانے والے پہلے غزہ کی حالت دیکھ لیں کہ ہمارے خلاف آواز اٹھانے والوں کی کیا حالت ہوتی ہے- بن یامین نیتن یاہو نے کہا کہ کہ یمن کی (بندر گاہ حدیدہ) پر تو ہم پہلے ہی حملہ آور ہو چکے ہیں ـ اور جلد ہی لبنان کی سرحد کا کنٹرول بھی سنبھال لیں گے - اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج لبنان پر ایک بڑے حملے کی تیاری میں مصروف ہے جس کی وجہ سے لبنان کی سرحد پر رہائش پذیر اسرائیلی نقل مکانی کر چکے ہیں -

بن یامین نیتن یاہو نے یہ دھمکی بھرا پیغام آج یمنی حوثیوں کے اسرائیل پر ہائپر سونک میزائل حملے کے جواب میں دیا - حوثی لڑاکوں کے جاری کردہ بیان کے مطابق اس حملے میں اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے نزدیک ایک فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا - حوثیوں کے مطابق اسرائیل کا دفاعی نظام ہائپر سونک میزائل کو روکنے کیلیے حرکت میں آیا لیکن وہ اپنی کوشش میں ناکام رہا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+