یمنی لڑاکوں کی میزائل کو روکنے میں اسرائیل کا دفاعی نظام ناکام ثابت ہوا
- 16, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے: یمن کے حوثی لڑاکوں نے اسرائیل کے دارالحکومت (تل ابیب) کے نزدیک ایک بلیسٹک میزائل داغی جس سے کھلے علاقے میں آگ پھیل گئی - بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حوثی لڑاکوں کی جانب سے داغی گئی ہائپر سونک میزائل کو روکنے کیلیے اسرائیلی دفاعی نظام متحرک ہوا اور میزائل حملے کو ناکام بنانے کیلیے لاتعداد راکٹس داغے لیکن میزائل کو تباہ کرنے میں ناکام رہا - رپورٹ کے مطابق جیسے ہی ہائپر سونک میزائل اسرائیل کی حدود میں داخل ہوئی پورے اسرائیل میں سائرن بجنے لگے اور حملے سے خوفزدہ لاکھوں اسرائیلی مختلف جگہوں پر بنائی گئی پناہ گاہوں کی طرف دوڑپڑے جس سے بھگدڑ مچ جانے سے 9 افراد زخمی بھی ہو گۓ -
اس حملے کے بعد حوثی جماعت کے ترجمان یحییٰ ساری نے بیان جاری کیا کہ ہم ہائپر سونک میزائل حملے میں جافا کے علاقے کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہے - حوثی ترجمان کا کہنا تھا کہ ہماری ہائپر سونک میزائل نے 2000 کلو میٹر سے زیادہ سفر 11 منٹ میں طے کرکے 20 لاکھ سے زیادہ اسرائیلیوں کو اکٹھے محفوظ پناہ گاہوں کی طرف بھاگنے پر مجبور کر دیا -
تبصرے