اسرائیلیوں نے غزہ کے جانوروں کو بھی ظلم کا نشانہ بنانا شروع کر دیا

اسرائیلی

نیوز ٹوڈے :   معصوم فلسطینیوں پر تو صیہونی فوج کی بربریت جاری ہے ہی لیکن غزہ کے جانوروں کو بھی انتہا پسند یہودی نہیں چھوڑ رہے - یہودی انتہا پسندوں نے غزہ کے لاتعداد جانوروں کو زہر دے کر ہلاک کر دیا - انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق یہودی انتہا پسندوں نے فلسطین کے فارم میں موجود 50 سے زیادہ بھیڑ بکریوں کو زہر دے دی جس سے بھیڑ بکریاں ہلاک ہو گئیں - یہودیوں نے جانوروں کے پینے کے پانی میں زہر ملا دیا جس سے پانی پیتے ہی وہ ہلاک ہو گئیں -

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ پر صیہونی فوج نے حملے مزید تیز کر دیے ہیں - صیہونی فوج کے تازہ ترین حملوں میں مزید 26 فلسطینیی شہید ہو گۓ ہیں - غزہ شہر کے ایک سکول میں بنے پناہ گزین کیمپ پر حملہ کرکے صیہونی فوج نے 7 افراد کو شہید کر دیا جس میں 2 بچے بھی شامل ہیں - صیہونی فوج نے پناہ گزین فلسطینیوں کو "بیت لاحیہ" کے علاقے سے نکل جانے کا حکم سنا دیا ہے - مغربی کنارے پر مزاحمت کاروں نے صیہونی فوج کی گاڑی میں بم نصب کرکے گاڑی کو تباہ کر دیا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+