اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف بڑا مظاہرہ، ہزاروں افراد کی شرکت
- 16, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ جنگ بندی کے لیے وزیر اعظم نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف بڑا مظاہرہ ہوا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں ہزاروں افراد نے نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف ریلی نکالی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی دیکھنے میں آئیں جس کے نتیجے میں پولیس نے 15 مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو حماس نے اسرائیلی شہریوں کو یرغمال بنایا تھا جس کے بعد سے اسرائیل فلسطینیوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ جہاں اسرائیلی حملوں میں بے گناہ فلسطینی شہید ہو رہے ہیں وہیں یرغمالی اور اسرائیلی یرغمالی بھی اپنی ہی فورسز کے حملوں میں مارے جا رہے ہیں۔یرغمالیوں کی رہائی کے لیے دارالحکومت تل ابیب میں متعدد مظاہرے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
تبصرے