وزیراعلیٰ کے استعفیٰ کا اعلان
- 16, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال جو دو روز قبل جیل سے رہا ہوئے تھے، نے وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دے کر نئے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد جیل سے رہا ہونے والے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہو کر کسی اور کو وزیر اعلیٰ نامزد کر کے دوبارہ انتخابات میں حصہ لیں گے۔ . کیجریوال نے اپنے بیان میں کہا کہ میں دو دن بعد وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دوں گا اور جب تک عوام اپنا فیصلہ نہیں دے دیتے وزیر اعلیٰ کی کرسی پر نہیں بیٹھوں گا۔ مجھے عدالت سے انصاف ملا ہے اور اب میں عوام کی عدالت میں جاؤں گا۔‘‘
تبصرے