چیمپئنز کپ میں اچھی کارکردگی دکھا کر قومی ٹیم میں واپسی کی کوشش کر رہا ہوں، فہیم اشرف

فہیم اشرف

نیوز ٹوڈے :   پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور چیمپیئنز کپ میں ڈولفنز کی نمائندگی کرنے والے فہیم اشرف کا کہنا ہے کہ بطور کھلاڑی میں اپنی کارکردگی سے کبھی مطمئن نہیں ہوتا، میں ہر بار بہتر کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔فہیم اشرف فیصل آباد میں جاری چیمپئنز کپ میں ڈولفنز کے لیے ایکشن میں نظر آ رہے ہیں۔

فہیم اشرف نے  کہا کہ کوشش ہے کہ جس ٹیم کے لیے کھیل رہا ہوں اس کے لیے اپنا بہترین پیش کروں، جب تک میرے پاس وقت ہے کرکٹ کھیل رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ چیمپئنز کپ میں تمام بہترین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، ہر کوئی ہمیشہ اپنی سو فیصد پرفارمنس دینے کی کوشش کرتا ہے، ہم سب کو پرفارم کرنا ہے، اس کے بعد کیا ہوگا یہ ہمارے بس میں نہیں ہے۔

فہیم اشرف نے کہا کہ سیزن کا آغاز چیمپئنز کپ سے ہوتا ہے، یہ ہر کھلاڑی کے لیے بہت اہم ٹورنامنٹ ہے، ہر کھلاڑی اس ٹورنامنٹ میں اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کرے گا، کچھ واپس آنے کی کوشش کریں گے، کچھ اس ٹورنامنٹ سے جگہ بنائیں گے۔ . کرنے کی کوشش کریں گے، نوجوان کھلاڑیوں کے لیے یہاں پرفارم کرنے اور توجہ حاصل کرنے کا یہ بہت اہم موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو یہاں پرفارم کرے گا وہ سلیکٹر کی نظروں میں بھی آئے گا اور فرنچائز کی توجہ بھی حاصل کرے گا۔اس کے علاوہ فہیم اشرف کا کہنا تھا کہ خواہش اور کوشش ہمیشہ ہوتی ہے کہ ہر میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں، کوشش کروں گا کہ یہاں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے واپس آؤں۔

فہیم اشرف نے کہا کہ کبھی کبھی میچز دیکھنے کے بعد لگتا ہے کہ میں اس حالت میں کچھ کر سکتا تھا، نصیب میں جو ہوتا ہے وہ ضرور آتا ہے، نصیب میں نہ ہو تو ایسا نہیں ہوتا، کیرئیر میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں۔ . کھلاڑیوں کو اپنا اعتماد نہیں کھونا چاہیے، اچھی کارکردگی آپ کے لیے تمام راستے کھول دیتی ہے، شاید میں نے اپنے ٹیلنٹ کے ساتھ انصاف نہیں کیا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+