یہ واقعات میری حوصلہ شکنی نہیں کریں گے، میں ہتھیار نہیں ڈالوں گا: فائرنگ کے واقعے کے بعد ٹرمپ کا بیان

ٹرمپ کا بیان

نیوز ٹوڈے :   فلوریڈا کے ویسٹ پام بیچ گالف کلب کے قریب فائرنگ کے واقعے کے بعد سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان سامنے آیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ فائرنگ سے محفوظ رہے۔امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے واقعے کو ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش قرار دیا۔

پام بیچ قانون نافذ کرنے والے ایک اہلکار نے بتایا کہ ٹرمپ بندوق بردار سے 400 سے 500 گز کے فاصلے پر تھے۔ حکام کو ایک AK-47 ہتھیار ملا، جسے خفیہ سروس نے احتیاط کے طور پر فائر کیا۔امریکی میڈیا کے ذرائع کے مطابق گالف کلب میں فائرنگ کرنے والے کی شناخت ریان ویزلی کے نام سے ہوئی ہے۔

فائرنگ کے اس واقعے کے بعد ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں محفوظ اور بالکل ٹھیک ہوں، اس قسم کے واقعات میرا حوصلہ پست نہیں کر سکتے، میں کسی بھی صورت میں ہتھیار نہیں ڈالوں گا۔واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جولائی میں انتخابی ریلی کے دوران گولی ماری گئی تھی جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے جب کہ ریلی میں شریک ایک شخص فائرنگ سے ہلاک ہوگیا تھا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پنسلوانیا کے شہر بٹلر میں ریلی کے شرکاء سے خطاب کے لیے اسٹیج پر موجود تھے۔ گولی بظاہر ٹرمپ کے کان میں لگی۔فائرنگ کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+