ڈیوس کپ ورلڈ گروپ 2 کے پہلے راؤنڈ میں بارباڈوس نے پاکستان کو شکست دے دی

ڈیوس کپ ورلڈ گروپ

نیوز ٹوڈے:    ڈیوس کپ ورلڈ گروپ 2 کے پہلے راؤنڈ میں بارباڈوس نے پاکستان کو شکست دے دی۔ڈیوس کپ ٹائی کے دوسرے روز پاکستان کو ڈبلز اور پہلے ریورس سنگلز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ڈیوس کپ ٹائی میں بارباڈوس نے پاکستان کو تین صفر سے شکست دے دی۔ 

ڈبلز میں اعصام اور عقیل کی جوڑی کو ڈیرین کنگ اور ہیڈن لیوس کی جوڑی نے شکست دی۔ ڈبلز میں پاکستان کے خلاف بارباڈوس کی جیت کا سکور 7-6، 6-7 اور 6-2 رہا۔پہلے ریورس سنگلز میں یوسف خلیل کو ڈیرین کنگ نے 6-3، 6-0 سے شکست دی۔واضح رہے کہ پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم اب گروپ 2 میں بقا کے لیے پلے آف کھیلے گی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+