جشن عید میلادالنبی ﷺ آج انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
- 16, ستمبر , 2024
وہ دانائے سبل ختم الرسل مولائے کل جس نے
غبار راہ کو بخشا فروغ وادی سینا
نیوز ٹوڈے : آج ملک بھر میں ہادی عالم رحمتہ اللہ علیہ کا یوم ولادت مذہبی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔جناب جہاں محمد مصطفی ﷺ کی ولادت مبارک نے اپنے نور مجسم سے دنیا کے اندھیروں کو روشنیوں میں بدل دیا۔
عید میلاد النبیؐ کے موقع پر ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں کو سجایا گیا ہے، گلیاں اور محلے جگمگا اٹھے ہیں۔
میلادالنبی ﷺ کی تقریبات کا خصوصی اہتمام کیا جا رہا ہے، شمعیں روشن کرنے والے اپنے اپنے انداز میں نذرانے پیش کر رہے ہیں، فضا درود و سلام کی آوازوں سے گونج رہی ہے، آج شہروں میں ریلیاں نکالی جائیں گی، دعائیں اور لنگر کا انعقاد کیا جائے گا۔ خصوصی انتظامات بھی کئے جائیں گے۔
میلادالنبیؐ کے موقع پر تمام سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں کو چراغاں کیا گیا ہے جبکہ گھروں، مساجد، دفاتر، بازاروں، بازاروں اور شاہراہوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عید میلادالنبی اسلام کے آخری نبی حضرت محمد ﷺ کی ولادت کے موقع پر منائی جاتی ہے جن کی تعلیمات نے پوری دنیا کو متاثر کیا۔
تبصرے