اسرائیلی فوج کے لبنان پر سائبر حملے 11 افراد شہید 4 ہزار سے زائد زخمی

لبنان پر سائبر حملوں

نیوز ٹوڈے :  اسرائیل کے وزیر اعظم (بن یامین نیتن یاہو) نے حزب اللٰہ کے لڑاکوں کے خاتمے کیلیے پیجر دھماکوں کی منظوری دے دی - اسرائیلی فوجی کارروائیوں کو نۓ مرحلے میں داخل کرنے کیلیے بن یامین نیتن یاہو نےخصوصی اجلاس کے دوران حزب اللٰہ کے لڑاکوں کو مارنے کیلیے پیجر دھماکوں کی منظوری دے دی ہے - روس کے میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے جاری ہفتے اسرائیل کے سیکیورٹی اداروں کے سربراہوں کی میٹنگ میں حزب اللٰہ کے لڑاکوں کے خلاف کارروائی کی منظوری دی -

اسرائیلی فوج کے ان پیجر دھماکوں سے لبنان کے 11 افراد شہید جبکہ 4 ہزار سے زیادہ زخمی ہو ۓ ہیں ـ جن میں لبنان کے ایک وزیر کا بیٹا بھی شامل ہے - زخمیوں میں سے 200 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے - زخمیوں میں شامل ایران کے سفیر (مجتبی عمانی) بھی شامل ہیں ۔ مجتبٰی عمانی کی بیوی کا کہنا ہے کہ اب ان کی طبیعت ٹھیک ہے - لبنان اور ایران نے ان سائبر حملوں کا ذمہ د ارا سرائیل کو قرار دیا ہے ـ حزب اللٰہ نے ان سائبر حملوں کا جواب دینے کی دھمکی دے دی ہے - اسرائیلی میڈیا کے مطابق شام میں بھی سائبر حملوں سے 7 افراد شہید ہوۓ ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+