لبنان پر اسرائیلی سائبر حملوں سے شام کے کئی علاقے بھی متاثر

حملوں کے اثرات شام

نیوز ٹوڈے :   لبنان میں ہوۓ حزب اللٰہ پر اسرائیلی فوج کے سائبر حملوں کے اثرات شام میں بھی نظر آۓ ہیں اسرائیل کے سائبر حملوں میں شام میں بھی 14 افراد زخمی ہو گۓ -شام میں قائم ایک انسانی حقوق کے ادارے کے مبصر کی طرف سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں -کہ لبنان پر ہونےو الے اسرائیلی سائبر حملوں سے شام میں بھی 14 افراد زخمی ہو گۓ ہیں - شامی مبصر کے مطابق ابھی تک زخمیوں کی شہریت سے متعلق حتمی طور پر معلوم نہیں ہو سکا - اسرائیلی فوج نے لبنان میں موجود حزب اللٰہ لڑاکوں کے خلاف جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا ہے - عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے اندر مختلف شہروں میں حزب اللٰہ لڑاکوں کے پیجرز میں اکٹھے دھماکے ہوۓ -

ایک دوسرے کے ساتھ رابطے کیلیے استعمال کیے جانے والے پیجر ڈیوائسز میں دھماکوں سے حزب اللٰہ کے کئی کارکن زخمی ہو گۓ - لبنان کی وزارت صحت کے بیان کے مطابق ان سائبر حملوں میں کل 9 افراد شہید ہوۓ جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے جبکہ اڑھائی ہزار سے زیادہ زخمی ہوۓ ہیں - زخمیوں میں سے 200 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے - عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سائبر حملوں کا نشانہ بیروت اور جنوبی لبنان کے علاقے تھے - ان حملوں میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے زیادہ تر زخمیوں کی حالت خطرناک بتائی جا رہی ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+