اسرائیل نے شمالی علاقوں میں رہائش پذیر افراد میں اسلحہ کی تقسیم شروع کر دی

اسرائیل

نیوز ٹوڈے :   اسرائیل پر درپیش حملوں کے خطرے کے پیش نظر اسرائیلی حکومت نے شمال میں لبنان کی سرحد کے نزدیک آباد اسرائیلیوں میں ہتھیاروں کی تقسیم شروع کر دی - اسرائیلی فوج نے لبنان کی سرحد سے ملحقہ آبادیوں میں 9 ہزار سے زیادہ جدید رائفلیں تقسیم کیں - بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع کے حکم پر اسرائیلی فوج نے شمال میں رہائش پذیر اسرائیلیوں میں 9 ہزار سے زائد جدید رائفلیں بانٹی ہیں - رپورٹ کے مطاق 13 ملین ڈالر سے زیادہ رقم کی 9 ہزار آئی ۔ ڈبلیو ۔ آئی اور رائفلیں لبنان کی سرحد کے نزدیک رہائش پذیر 97 مختلف کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والے افراد کو مہیا کی گئیں -

اسرائیلی وزیر دفاع کے مطابق اس کارروائی کا مقصد شہریوں کے تحفظ کیلیے بنے سول ڈیفینس سکوارڈ کو مضبوط کرنا ہے - جنہوں نے 7 اکتوبر کے حملے میں بہادری کا مظاہرہ کیا - اسرائیل کے شمالی علاقے لبنان کی سرحد سے ملحقہ ہیں جن پر 7 اکتوبر 2023 کے بعد حزب اللٰہ کے لڑاکے لگاتار حملے کر رہے ہیں - اور اسرائیلی لڑاکا طیارے بھی ان حملوں کا بھر پور جواب دے رہے ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+