امریکہ کی مختلف ریاستوں میں انتخابی حکام کو مشکوک پیکٹ موصول ہونے لگے

انتخابی مہم

نیوز ٹوڈے :   امریکہ میں ایک درجن سے زیادہ ریاستوں میں انتخابی عمل تشکیل دینے والی ٹیموں کے سربراہان کو مشتبہ پیکٹ موصول ہوۓ - امریکہ کے میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ مشتبہ پیکٹس "رہوڈز آئی لینڈ ، میسوری ، نیو یارک ، انڈیانا ، میسا چیوسٹس ، کینٹکی ، اور جارجیا" میں الیکشن حکام کو موصول ہوۓ ہیں - اس سے قبل اس قسم کے پیکٹس "نیبراسکا ، آئیووا کنسان ، ٹینیسی ، اوکلاہوما ، اور وومنگ" کے الیکش حکام کو بھیجے گۓ تھے - ایف بی آئی حکام کے مطابق ان مشتبہ پیکٹوں میں ایک مادہ تھا جس پر تحقیق کی جارہی ہے -

امریکہ میں یہ کارروائی ایسے وقت پیش آئی جب امریکہ کے بعض حصوں میں ابتدائی ووٹنگ کا آغاز ہو چکا ہے - ایف بی آئی کے بوسٹن آفس کے ترجمان (کرسٹین سیٹیرا) کے مطابق ادارہ ان خطوط کو جمع کررہا ہے جن میں نامعلوم مادہ پایا جا رہا ہے ـ پچھلے ایک سال کے دوران یہ دوسرا واقعہ ہے جب انتخابی مہم کے حکام کو مشتبہ پیکٹ موصول ہوۓ ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+