اقوام متحدہ کے ممبر ممالک نے زور دیا ہے کہ اسرائیل فسلطینی علاقوں پر اپنا غیر قانونی قبضہ ایک سال میں ختم کرے
- 18, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : اقوام متحدہ کے ممبر ملکوں نے زور دیا ہے کہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کو ایک سال کے اندر ختم کروایا جاۓ - یہ مطالبہ بین الاقوامی عدالت انصاف کی جانب سے پیش کردہ ایک مشاورتی راۓ پر کیا گیا جس میں 196 سے زائد فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کو غیر قانونی قررا دیا گیا ہے - اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی پیش کردہ درخواست پر ہونے و الے اس صلاح مشورے میں کہا گیا کہ اسرائیل پر یہ لازم قرار دیا جاۓ کہ وہ فلسطین کے علاقوں پر اپنے غیر قانونی قبضے کو جلد از جلد ختم کرے -
اقوام متحدہ میں مقرر فلسطینی سفیر ریاض منصور کا کہنا ہے کہ جنرل اسمبلی کے اندر بین الاقوامی برادری کے دباؤ اور عالمی عدالت انصاف کے اس تاریخی فیصلے کی وجہ سے اسرائیل کو اپنا رویہ تبدیل کرنا پڑے گا -قرارداد کے اس مسودے پر مقامی وقت کے مطابق 11 بجے ووٹنگ ہوئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ اسرائیل فلسطینی علاقوں پر اپنا غیر قانونی قبضہ ایک سال کے اندر ختم کرے -
تبصرے