برائلر چکن کے شوقین افراد کے لیے بری خبر

مرغی کا گوشت

نیوز ٹوڈے :    مرغی کا گوشت اور انڈے مزید مہنگے ہو گئے، مرغی کے گوشت کی قیمت 595 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور انتظامیہ کی جانب سے سرکاری پرائس لسٹ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق زندہ برائلر مرغی اور اس کے گوشت کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ اضافے کے بعد زندہ برائلر چکن کا ہول سیل ریٹ 397 روپے فی کلو جبکہ زندہ برائلر مرغی کا ریٹیل ریٹ 422 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔

ملک کے دیگر شہروں میں چکن کی قیمتیں مختلف ہیں، اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں مرغی کا گوشت  720 سے روپے 750 فی کلو۔ فی درجن انڈوں کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ 306 فی درجن پہنچ گئے ہے-

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+