بابر اور کوہلی کے ایک ہی ٹیم میں کھیلنے کا امکان

بابر اعظم اور ویرات کوہلی

نیوز ٹوڈے :     پاکستان اور بھارت کے بلے باز بابر اعظم اور ویرات کوہلی کے افرو ایشیا کپ میں ایک ہی ٹیم میں کھیلنے کا امکان ہے۔

افرو ایشیا کپ 2007 میں روک دیا گیا تھا لیکن جے شاہ ٹورنامنٹ کو بحال کرنا چاہتے ہیں، یہ ٹورنامنٹ 2005 میں شروع کیا گیا تھا اور اس کا بنیادی مقصد ایشین کرکٹ کونسل اور افریقن کرکٹ ایسوسی ایشن کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا تھا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایفرو ایشیا کپ کو بین الاقوامی ایک روزہ میچوں کا درجہ دے دیا ہے۔ سابق چیئرمین کے مطابق ایفرو ایشیا کپ کی بحالی کا قوی امکان ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+