پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت سے انکار ہماری پرانی پالیسی ہے: امریکہ

میتھیو ملر

نیوز ٹوڈے :  امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکہ مہلک ہتھیاروں کے پھیلاؤ میں معاونت کرنے والے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی کرکے بین الاقوامی عدم پھیلاؤ کے نظام کو مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

میتھیو ملر نے واشنگٹن میں ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ "ہم کئی سالوں سے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے بارے میں اپنے خدشات کے بارے میں مستقل اور واضح ہیں۔"امریکی ترجمان نے کہا کہ ہم اپنی پابندیوں اور دیگر اقدامات کا استعمال جاری رکھیں گے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ہماری قومی سلامتی سے سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ہمارے تحفظات واضح ہیں تاہم پاکستان ہمارا طویل المدتی پارٹنر رہا ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل امریکا نے الزام عائد کیا تھا کہ امریکا بیلسٹک میزائلوں اور کنٹرولڈ میزائل آلات اور ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ میں ملوث ہے۔ 5 اداروں اور ایک فرد پر پابندیاں لگائی گئیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پابندیوں میں ایک چینی تحقیقی ادارہ، 3 چینی کمپنیاں اور ایک چینی فرد شامل ہے۔امریکی ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ چینی تحقیقاتی ادارے نے شاہین 3 اور ابابیل سسٹمز اور ممکنہ طور پر بڑے سسٹمز کے لیے  آلات کی خریداری کے لیے  راکٹ موٹرز کی جانچ کے لیےپاکستان کے ساتھ کام کیا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+