شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم نے ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

شارجہ کرکٹ سٹیڈیم

نیوز ٹوڈے :   دنیا کے مشہور بین الاقوامی اور تاریخی شارجہ کرکٹ سٹیڈیم کو ایک اور اعزاز ملنے جا رہا ہے۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم وہ مقام ہے جس نے سب سے زیادہ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی میزبانی کی ہے اور اب اس تاریخی اسٹیڈیم کو ایک اور اعزاز مل رہا ہے، یہ اسٹیڈیم کل 250ویں ایک روزہ بین الاقوامی میچ کی میزبانی کرے گا۔ شارجہ اسٹیڈیم میں 1984 سے اب تک 249 ون ڈے میچز کھیلے جا چکے ہیں۔

افغانستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان کل 250 واں ون ڈے میچ اس مقام پر کھیلا جائے گا جس کے بعد شارجہ سٹیڈیم یہ اعزاز حاصل کرنے والا دنیا کا پہلا کرکٹ سٹیڈیم بن جائے گا۔ شارجہ اسٹیڈیم کے بعد سب سے زیادہ ون ڈے میچز ہرارے اسپورٹس کلب میں 182 ہیں۔ جب کہ آسٹریلیا کے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں 161، ایم سی جی میں 151 اور کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں 151 ون ڈے میچ کھیلے جا چکے ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+