آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان ٹور کا اعلان

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی

نیوز ٹوڈے :   آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کے پاکستان کے دورے کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی نمائش کے لیے 18 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی۔ لاہور پہنچنے کے بعد ٹرافی کو ملتان لے جایا جائے گا جہاں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ میں ٹرافی کی ملتان سٹیڈیم میں نمائش کی جائے گی۔

میچ میں نمائش کے بعد ورلڈ کپ ٹرافی کو 19 ستمبر کو فیصل آباد لے جایا جائے گا۔ چیمپئنز ون ڈے کپ کے موقع پر ٹرافی فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں آویزاں کی جائے گی۔

 اقبال سٹیڈیم میں نمائش کے بعد ٹرافی کی نمائش 20 ستمبر کو فیصل آباد کے مختلف مقامات پر کی جائے گی۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد 21 ستمبر کو پاکستان واپس آئے گی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+