سعودی عرب نے اسرائیل سے قطع تعلقی کا اعلان کر دیا
- 19, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : سعودی عرب کے ولی عہد(شہزادہ محمد بن سلمان) کا کہنا ہے کہ 'جب تک فلسطینی ریاست قائم نہیں ہو جاتی اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کے تعلقات قائم نہیں کیے جائیں گے'- عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد نے سعودی مجلس شورٰی کے سالانہ اجلاس کے دوران اپنے والد سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سےیہ بیان دیا -
سعودی ولی عہد نے کہا ہم معصوم فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کی پر زورمذمت کرتے ہیں - شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ سعودی عرب کی پہلی ترجیحات میں شامل ہے - محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ میں ان ملکوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے فلسطین کو الگ ریاست تسلیم کیا -ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب الگ فلسطینی ریاست کی قیام کی راہیں ہموار کرنے میں لگا ہوا ہے -
وسیم حسن
تبصرے