پیجر حملے میں زخمی ایرانی سفیر کی ایک آنکھ ضائع ہو گئی
- 19, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : لبنان میں پیجر حملے میں زخمی ہونےو الے ایران کے سفیر اپنے جسم کا ایک اہم حصہ ہمیشہ کیلیے کھو بیٹھے - لبنان پر اسرائیلی بیجر حملے میں زخمی ہوۓ ایرانی سفیر ایک آنکھ سے محروم ہو گۓ - ایک دن قبل لبنان کے شہر (بیروت) میں ہونےو الے اسرائیلی پیجر حملوں میں ایک لبنانی وزیر کے بیٹے سمیت 11 افراد شہید ہو گۓ تھے - جبکہ 4 ہزار سے بھی زیادہ زخمی ہو گۓ تھے - ان حملوں میں لبنان میں اپنے فرائض سرانجام دیتے ایران کے سفیر( مجتبیٰ عمانی) بھی زخمی ہو گۓ تھے - حملے سے کچھ دیر بعد ایران کے میڈیا کا کہنا تھا کہ ایران کے سفیر مجتبٰی عمانی اس حملے میں معمولی زخمی ہوۓ ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے -
ان کے ساتھ ایرانی سفارتخانے کے دو اور افراد بھی زخمی ہوۓ تھے - امریکہ کے میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں زخمی ہونےوالے ایران کے سفیر مجتبیٰ عمانی ایک آںکھ سے ہمیشہ کیلیے محروم ہو گۓ ہیں -جبکہ ان کی دوسری آنکھ بھی شدید زخمی ہے ـ رپورٹ کے مطابق مجتبیٰ عمانی کو علاج کیلیے تہران منتقل کیا جاۓ گا - ان سائبر حملوں میں حزب اللٰہ کے بہت سے ارکان کی آنکھیں ضائع ہوئی ہیں -
تبصرے