انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام لگا تے ہوۓ امریکہ نے ایران پر نئ پابندیاں عائد کر دیں
- 19, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : امریکہ نے ایران پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام لگاتے ہوۓ مزید پابندیاں لگا دیں - امریکہ نے ایران کے کئی اعلٰی عہدہ داروں پر یہ الزام عائد کرتے ہوۓ کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہے ہیں ، پابندیاں لگا نے کا اعلان کر دیا ہے - "ایکسپریس نیوز" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے ایران پر نئی پابندیاں لگانے کا اعلان کر دیا ہے - اور اس بار ان اعلٰی عہدہ داروں پر پابندیاں لگائی ہیں جن پر یہ الزام لگایا گیا ہے کہ وہ ایران میں جاری مظالم کے ذمہ دار ہیں - امریکی حکام کے مطابق ان افراد پر پابندیاں لگائی گئی یں جو ایرانی شہریوں پر ظلم کر رہے ہیں -
اور جو ایران میں ہونے والے پر امن مظاہروں پر کریک ڈاؤن میں ملوث ہیں -امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق پابندیاں " پاسداران کے ملازمین ، ایران کی جیلوں میں تعینات افسران اور دوسرے ملکوں کے افراد جو کہ ایران میں مقیم ہیں پر وحشیانہ کارروائیاں کرنے والوں پر لگائی گئی ہیں- امریکہ نے ایران پر ان نئی پابندیوں کا اطلاق دو سال کے بعد کیا ہے -اس سے پہلے ایران کی جیل میں قید ایک کرد نژاد ایرانی عورت مہیسا امینی کی موت کے وقت امریکہ نے ایران کے مختلف عہدہ داروں پو پابندیاں لگائی تھیں -
تبصرے