حماس نے بنایا رفع میں صیہونی فوجی چھاؤنی کو نشانہ ، کئ اسرائیلی فوجی ہلاک
- 19, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : غزہ میں صیہونی فوج پر حماس کے حملے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گۓ جن میں اسرائیل کی پہلی خاتون کمانڈر بھی شامل ہیں - غزہ میں حماس کے لڑاکوں نے صیہونی فوج پر حملہ آور ہو کر اسرائیلی فوج کو شدید جانی اور مالی نقصان بھی پہنچایا - غزہ پر 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 41 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید جبکہ ایک لاکھ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں - غزہ کے رہائشی علاقے مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے غزہ کے شہری مغربی کنارے پر قائم پناہ گزین کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں - صیہونی فوج لگاتار غزہ پر بمباری کر رہی ہے لیکن اس کے باوجود وہ اپنے قیدیوں کو چھڑانے میں ناکام ہے جس کی وجہ سے بن یامین نیتن یاہو کو اپنی عوام کے پرزور احتجاج کا سامنا ہے -
جنوبی غزہ کے شہر (رفع) میں حماس نے تازہ ترین حملے میں اسرائیلی فوج کو بھاری نقصان پہنچایا ہے - فلسطین کے میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے اس حملے میں اپنے 4 فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے - اسرائیل کے میڈیا کے مطابق ان ہلاک ہونے والے فوجیوں میں "گیواتی بریگیڈ کی ڈپٹی کمپنی کی سربراہ خاتون" بھی شامل ہے - اسرائیلی ڈیفنس فورس کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج کی رہاشی عمارت میں چھپاۓ گۓ بارودی مواد کے دھماکے سے 3 فوجی شدید زخمی اور 2 معمولی زخمی ہوۓ ہیں -
تبصرے