اسرائیل نے حزب اللٰہ پر پیجرز حملوں کے بعد واکی ٹاکی بھی اڑا دیے
- 19, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : اسرائیل نے حزب اللٰہ پر ایک اور وار کرتے ہوۓ حزب اللٰہ کے واکی ٹاکی اڑا دیے - لبنان کے جنوبی علاقے اور لبنان کا دارالحکومی شہر بیروت پیجر دھماکوں کے بعد ایک با رپھر دھماکوں سے لرز اٹھے - پیجرز حملوں کے بعد اسرائیل نے حزب اللٰہ کے واکی ٹاکی بھی اڑا دیے ـ اسرائیل نے منگل کے دن ایران کی حمایت یافتہ جماعت حزب اللٰہ کے لڑاکوں کے استعمال کیے جانے والے پیجرز کو ہیک کرکے چھوٹے بموں میں تبدیل کرکے تباہ کر دیا تھا جس سے 11 افراد شہید اور 4 ہزار سے زیادہ زخمی ہو گۓ تھے - اس حملے میں لبنان میں تعینات ایرانی سفیر بھی زخمی ہو گۓ تھے جن کی ایک آنکھ ضائع ہو گئی تھی -
آج اسرائیل نے حزب اللٰہ کے زیر استعمال واکی ٹاکی کو نشانہ بنایا جو کہ حزب اللٰہ کے اہلکاروں کے ہاتھوں میں ہی پھٹ گۓ -نیوز ایجنسی "روئٹرز" کی رپورٹ کے مطابق ان میں سے ایک دھماکہ ایک دن قبل ہوۓ دھماکوں میں شہید ہونے والے افراد کے جنازے کے نزدیک بھی ہوا -رپورٹ کے مطابق یہ واکی ٹاکی بھی حزب اللٰہ نے 5 مہینے پہلے پیجرز کےساتھ ہی خریدے تھے - لبنان کی ایک سینیئر سیکیورٹی ذرائع کی رقئٹرز کو دی گئی - لبنانی وزیر صحت کے مطابق ان دھماکوں میں مرنے والے افراد کی تعداد 12 ہو چکی ہے -
تبصرے