سعودی ولی عہد نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی شرط بتا دی
- 19, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہیں کریں گے۔
ریاض سے عرب میڈیا کے مطابق انہوں نے اپنے والد حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان عبدالعزیز کی جانب سے سعودی مجلس شوریٰ کے سالانہ اجلاس سے خطاب کیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ وہ فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیل کے سنگین حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ مسئلہ فلسطین سعودی عرب کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ سعودی ولی عہد نے کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والے ممالک کے شکر گزار ہیں۔ سعودی عرب فلسطینی ریاست کے قیام کی کوششوں کی راہ ہموار کر رہا ہے۔
تبصرے