پاکستان کے حالات بہتر کرنے کے لیے مضبوط عدالتی نظام قائم کیا جائے، لارڈ قربان
- 19, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : برطانوی پارلیمنٹ کے ہاؤس آف لارڈز کے رکن لارڈ قربان نے کہا ہے کہ پاکستان کے حالات کو بہتر بنانے کے لیے ایک مضبوط عدالتی نظام قائم کیا جائے جہاں بغیر کسی دباؤ اور مداخلت کے امیر اور غریب کو فوری اور انصاف فراہم کیا جائے۔
لندن میں سینئر صحافی عارف الحق عارف سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے لارڈ قربان نے کہا کہ اگر کسی ملک کے تمام آئینی ادارے کسی وجہ سے اپنی ذمہ داریاں نبھانے سے قاصر ہوں اور صرف عدالتی نظام ہی کسی عوام کو انصاف فراہم کرتا رہے تو وہ ملک تباہی سے بچ سکتے ہیں۔
مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے لارڈ قربان نے کہا کہ کشمیر کے حالات بد سے بدتر ہو چکے ہیں لیکن وہ وہاں ہونے والی زیادتیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔
لارڈ قربان نے کہا کہ پاکستانی اور کشمیری سیاسی رہنماؤں کو مسئلہ کشمیر پر برطانوی ہاؤس آف کامنز اور ہاؤس آف لارڈز کے اراکین سے مل کر مسئلہ کی طرف ان کی توجہ مبذول کرنی چاہیے۔
تبصرے