پاکستان انگلینڈ سیریز کے شیڈول کا اعلان ایک دو روز میں متوقع
- 19, ستمبر , 2024

نیوز ٹوڈے : انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس دورہ پاکستان سے قبل ہیمسٹرنگ انجری کے سکین سے گزریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بین اسٹوکس کا اسکین آئندہ ہفتے ہوگا، اسکین کا مقصد پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے بین اسٹوکس کی فٹنس کا جائزہ لینا ہے۔یاد رہے کہ بین اسٹوکس اگست کے اوائل میں انجری کا شکار ہوگئے تھے اور سری لنکا کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے تھے۔
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم یکم اکتوبر کو پاکستان کے دورے پر روانہ ہونے والی ہے اور مکمل فٹ نہ ہونے کے باوجود بین اسٹوکس کو 17 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر سے شیڈول ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) پی سی بی نے تاحال سیریز کے نئے شیڈول کا اعلان نہیں کیا۔
پی سی بی نے راولپنڈی اور ملتان میں ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور پی سی بی پہلے دو ٹیسٹ ملتان میں کرانے کے لیے کام کر رہا ہے جبکہ تعمیراتی کام کی وجہ سے کراچی ٹیسٹ میچ کا مقام نہیں ہے۔
ملتان کی کنڈیشنز سے فائدہ اٹھانے کے لیے دو ٹیسٹ ملتان میں کرانے کا منصوبہ ہے جب کہ پہلا اور تیسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں کرانے کا آپشن بھی رکھا گیا ہے۔ پاکستان انگلینڈ سیریز کے شیڈول کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔

خاص خبریں
-
امریکی سفری پابندیوں کی تلوار پاکستان سمیت دنیا کے کئی ملکوں پر لٹکنے لگی
-
شمالی سمندر میں امریکی تیل بردار جہاز کی پرتگالی بحری جہاز کو ٹکر ، بے شمار افراد ہلاک ہونے کا خدشہ
-
شامی حکومت نے 4 دن سے جاری باغیوں کے خلاف فوجی آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کر لیا
-
ہم اسرائیلی ایجنٹ نہیں بلکہ امریکی ہیں حماس کے ساتھ مزاکرات کرنے والے امریکی مزاکرات کار (ایڈم بوہلر) کا بیان
تازہ ترین

تبصرے