پاکستان میں سب سے بڑے ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر چین کے تعاون سے شروع

ایٹمی بجلی گھر

نیوز ٹوڈے :    چین چشمہ کے مقام پر 1200 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والا پاکستان کا سب سے بڑا ایٹمی بجلی گھر تعمیر کرے گا۔

چین کے تعاون سے 2030 تک 4730 میگا واٹ سستی اور شفاف بجلی پیدا کی جائے گی۔ اس وقت کراچی میں 1100 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والے دو نیوکلیئر پاور پلانٹس پیراڈائز پوائنٹ بیچ پر سستی اور شفاف بجلی پیدا کر رہے ہیں جب کہ چشمہ پر 320 اور 320 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ 320 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والے دو نیوکلیئر پاور پلانٹس اور 340 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والے مزید دو نیوکلیئر پاور پلانٹس شفاف اور سستی بجلی پیدا کر کے نیشنل گرڈ میں ڈال رہے ہیں۔

چشمہ کے مقام پر چین کے تعاون سے 1200 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والے نئے نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس طرح چین کے تعاون سے پاکستان میں 4730 میگاواٹ بجلی سستی اور محفوظ طریقے سے پیدا کی جائے گی۔

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+