علی امین افغانستان کے کسی صوبے کے وزیر اعلیٰ لگ رہے ہیں: گورنر کے پی کا گنڈا پور پر حملہ

فیصل کریم کنڈی

نیوز ٹوڈے :    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کے نہیں بلکہ افغانستان کے کسی صوبے کے وزیراعلیٰ لگتے ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شروع میں میں نے وزیراعلیٰ کے پی سے مثبت بات کی لیکن انہوں نے فائدہ اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ میں آئینی عہدے پر بیٹھا ہوں، آئین کے خلاف کام نہیں ہونے دوں گا، لیکن اگر کوئی صوبے کے امن اور ترقی کے لیے کام کرے گا تو اس کا ساتھ دوں گا۔

گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ حکومتیں دوسری حکومتوں سے بات کرتی ہیں، وزیراعلیٰ کہہ رہے ہیں کہ کسی اور ملک سے بات کریں گے، علی امین کے پی کے وزیراعلیٰ نہیں بلکہ افغانستان کے کسی صوبے کے وزیراعلیٰ لگتے ہیں۔

فیصل کریم کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے ملک دشمن ایجنڈا لے کر چلتے ہیں، ایسے لوگوں کو جلسے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+