کرکٹر کے گھر بیٹی کی پیدائش
- 19, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : آل راؤنڈر محمد نواز کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔انسٹاگرام پر کہانی شیئر کرتے ہوئے محمد نواز نے اپنے مداحوں کو بیٹی کی پیدائش سے آگاہ کیا۔ انسٹاگرام اسٹوری میں محمد نواز نے لکھا کہ اللہ کی بے پناہ رحمت سے ہماری ایک بیٹی ہے۔
ایک اور انسٹاگرام اسٹوری میں کرکٹر نے اسپتال سے لی گئی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں اسپتال کے گاؤن میں دیکھا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ محمد نواز نے 2018 میں جنوبی افریقہ میں ایزدیہر نامی لڑکی سے شادی کی تھی، ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش 2020 میں ہوئی۔
تبصرے