بیٹی کو موبائل فون سے دور کرنے کے لیے باپ نے گھر کو کھلونوں کے محل میں تبدیل کر دیا

کھلونوں کے محل

نیوز ٹوڈے :   چین میں ایک شخص نے اپنی بیٹی کو فون کی لت سے بچانے کے لیے اپنے گھر کو کھلونوں کے محل میں تبدیل کر دیا۔ہینان صوبے سے تعلق رکھنے والا 35 سالہ زینگ اپنے خاندان کو فون کی لت سے دور رکھنا چاہتا تھا۔

اسی لیے انہوں نے گھر کا ماحول بدل دیا تاکہ ان کی بیٹی فون کی بجائے اردگرد کے ماحول پر زیادہ توجہ دے۔زینگ نے مقامی میڈیا کو بتایا، "اگر میں اپنی بیٹی کو فون یا ٹیبلٹ استعمال کرنے سے روکنا چاہتا ہوں، تو اسے متبادل سرگرمیوں کا موقع دینا ضروری ہے۔"

زینگ نے دیکھا کہ اس کی جوان بیٹی اسکرین کے سامنے بہت زیادہ وقت گزارتی ہے، اس لیے اس نے گھر کے کھلونے استعمال کیے۔اس نے اپنی بیٹی کے لیے خود 300 کے قریب کھلونے بنائے جن میں ٹرین کی پٹڑی بھی شامل تھی جو گھر کی چھت پر نصب تھی۔

انہوں نے اپنے دروازے کو ٹیٹریس کے کھیل میں بھی بدل دیا۔انہوں نے دیوار پر لگے پاور باکس کو مکی ماؤس کے سوراخ میں تبدیل کر دیا جس میں کارٹون کردار ایک چھوٹے سے صوفے پر بیٹھا نظر آتا ہے۔انہوں نے ایک گلابی ڈریگن بھی بنایا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+