حزب اللہ پر کیے گۓ پیجرز حملوں کے متعلق خفیہ معلومات سامنے آگئیں
- 20, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : امریکہ کے اخبار "دی نیو یارک" کے مطابق لبنان میں حزب اللٰہ جماعت کے استعمال میں دھماکے سے تباہ ہونے والے ہزاروں پیجرز اسرائیل کی خفیہ کمپنی "فرنٹ بی اے سی کنسلٹنگ" نے حزب اللٰہ کے ارکان کو فراہم کیے - اور ان پیجرز کا تیار کرنے والا بھی اسرائیل کے خفیہ ادارے کا افسر ہی تھا ـ دو دن پہلے لبنان میں ہونے و الے پیجرز دھماکوں میں 12 افراد شہید ہو گۓ تھے جن میں ایک وزیر کا بیٹا بھی شامل تھا اور 4 ہزار سے زائد زخمی ہوۓ تھے - امریکی اخبار کے دعوے کے مطابق زخمیوں میں سے ایک ایرانی سفیر کی آنکھ ضائع ہو گئی تھی ـ اور دوسری آنکھ بھی شدید زخمی ہوگئی تھی -
البتہ ایران کے حکام نے امریکی اخبار کی اس اطلاع کی تردید کر دی ہے - پیجرز دھماکوں کے دوسرے دن بھی لبنان میں حزب اللٰہ جماعت کے ارکان کے پاس موجود واکی ٹاکی ڈیوائسز دھماکے سے اڑا دی گئیں -واکی ٹاکی دھماکے گھروں ، بازاروں اور پیجرز دھماکوں میں شہید افراد کے جنازوں میں ہوۓ ـ حزب اللٰہ جماعت نے جس تائیوانی کمپنی سے پیجرز خریدے اس کا کہنا ہے کہ یہ پیجرز ہنگری کی کمپنی نے بناۓ ہیں لیکن ہنگری کی کمپنی نے اس دعوے کو مسترد کر دیا - ایک برطانوی نیوز ایجنسی کی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ یہ پیجرز تائیوان کی کمپنی "گولڈا پولو" نے بناۓ ہیں -جب گولڈا پولو کمپنی سے اس سے متعلق رابطہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ اس ماڈل کے پیجرز تیار کرنے کے بعد اس کے حقوق ہنگری کی "بی اے سی" نامی کمپنی کو فروخت کر دیے گۓ تھے -
تبصرے