لبنان نے ایئر پورٹس پر واکی ٹاکی اور پیجرز لے جانے پر پابندی لگا دی

واکی ٹاکی اور پیجرز

نیوز ٹوڈے :   لبنان میں لگاتار پیجرز اور واکی ٹاکی دھماکوں کے بعد لبنانی حکومت نے ایئر پورٹس پر مسافر طیاروں میں پیجرز اور واکی ٹاکی لے جانے پر پابندی لگا دی -عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے محکمہ فضائیہ نے اعلان کیا ہے کہ ایئر پورٹس پر واکی ٹاکی اور پیجرز لے جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے - لبنانی فضائیہ کے مطابق یہ پابندی تمام فضائی کمپنیوں کےمسافروں پر لگائی گئی ہے -لبنان کے محکمہ فضائیہ کے مطابق کسی بھی قسم کے سامان چاہے وہ کارگو ہو یا لیگج میں واکی ٹاکی یا پیجرز لے جانے پر پابندی ہے -

اور اگر کسی کےسامان سے یہ چیزیں بر آمد ہو گئیں تو انہیں ضبط کر لیا جاۓ گا - لبنان میں پیجرز دھماکوں کے بعد بدھ کے دن واکی ٹاکی ڈیوائسز بھی دھماکوں سے پھٹ گئیں جس سے 20 افراد جاں بحق ہو گۓ - "العربیہ" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق پچھلے دو دنوں سے لبنان میں ہونےو الے دھماکوں کے بارے میں اسرائیل نے کوئی بیان جاری نہیں کیا ـ لیکن سیکیورٹی ذرائع سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ ان دھماکوں کے پیچھے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی "موساد" کا ہاتھ ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+