اسرائیل نے لبنان کی سرحد پر جنگ کی تیاریاں شروع کر دیں
- 20, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : حزب اللٰہ کے ساتھ بڑھتے جنگ کے خطرے کے پیش نظر اسرائیل نے اپنی فوج اور ہتھیار لبنان کی سرحد پر تعینات کرنا شروع کر دیے- لبنان میں پیجرز اور واکی ٹاکی دھماکوں کے بعد حزب اللٰہ اور اسرائیل کے درمیان ایک بہت بڑی جنگ کا خطرہ منڈلانے لگا جس پر اسرائیل نے لاتعداد فوجی جوان غزہ پٹی سے ہٹا کر لبنان کے بارڈر پر تعینات کرنا شروع کر دہے - غزہ جنگ کے شروع ہونے سے لے کر اب تک حزب اللٰہ اور اسرائیل لگاتار ایک دوسرے کو نشانہ بنا رہے ہیں اور اب تک دونوں کے لاتعداد افراد مارے جا چکے ہیں -
پچھلے دو دنوں سے لبنان میں ہونےو الے پیجرز اور واکی ٹاکی ڈیوائسز کے دھماکوں کے بعد دونوں کے درمیان جنگ کا خطرہ بڑھ چکا ہے اور اسرائیلی حکام نے بھی جنگ کا نیا مرحلہ شروع کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے - چند دن پہلے ہی (بن یامین نیتن یاہو) اور اسرائیلی وزیر دفاع نے لبنان کی سرحد کے نزدیک اسرائیلی آبادکاروں کو واپس شہری حدود میں لوٹ آنے کا حکم جاری کر دیا تھا - دوسری طرف پیجرز اور واکی ٹاکی دھماکوں کے بعد حزب اللٰہ نے اسرائیلی فوج کو اینٹی ٹینک شکن میزائل سے نشانہ بنایا جس سے کئی اسرائیلی فوجی زخمی اور چند ہلاک بھی ہوگۓ - لیکن ابھی تک اسرائیلی حکام نے اس حملے کی تصدیق نہیں کی -
تبصرے