بھارتی ریاست (بہار ) میں زمینی تنازع پر نچلی ذات کے درجنوں گھروں کو جلا دیا گیا
- 20, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : بھارت میں زمین کے جھگڑے پر نچلی ذات والوں کے گھروں کو آگ لگا دی گئی ـ لاتعداد گھر جل کر راکھ ہو گۓ -"انڈین میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست (بہار کے ضلع نوادہ) میں ایک دن قبل شام کے وقت کئی گھروں کو آگ لگا دی گئی - پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی بھارتی پولیس اور فائر بریگیڈ کا عملہ جاۓ وقوعہ پر پہنچ گیا ـ اور آگ پر قابو پا لیا - پولیس کا کہنا ہے کہ موقع پر موجود لوگوں کے مطابق گاؤں کے ایک گروہ نے گھروں کو آگ لگائی اور ساتھ میں ہوائی فائرنگ بھی کرتے رہے -
پولیس کے مطابق آگ لگانے کا واقعہ زمینی تنازعہ معلوم ہوتا ہے البتہ مقدمہ درج کرکے 10 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور باقیوں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے - دوسری طرف اپوزیشن جماعتوں نے حکومت پر تنقیدی تیر برساتے ہوۓ کہا ہے کہ نچلی ذات والوں پر ان مظالم کو برداشت نہیں کیا جا سکتا - انڈین میڈیا رپورٹ کے مطابق اس واقعہ میں کسی جانی نقصان یا زخمیوں سے متعلق کوئی معلومات حاصل نہ ہو سکیں -
تبصرے