اسرائیلی لڑاکا طیاروں کا لبنان پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ
- 20, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : اسرائیل کے لڑاکا طیاروں جنوبی لبنان پر بڑا حملہ کر دیا ـ اسرائیلی فوج کے مطابق اس کے جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان میں اسرائیل پر حملے کیلیے تیار سینکڑوں راکٹ لانچرزکو 2 گھنٹےمیں تباہ کر دیا -"وہائٹ ہاؤس" نے کہا ہے کہ اس مسئلے کا فوری سفارتی حل ہونا چاہیے ـ برطانیہ نے بھی حزب اللٰہ اور اسرائیلی کے درمیان فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے -
ایک میٹنگ کے دوران وہائٹ ہاؤس کی ترجمان (کیرین جین پیئر) کا کہنا تھا کہ امریکہ حماس اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر فکر مند اور خوفزدہ ہے - لبنان کے سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی لبنان پر 52 سے زائد حملے ہوۓ لبنانی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اکتوبر سے شروع ہونےوالی اس لڑا ئی میں اسرائیل کا لبنان پر یہ سب سے بڑا حملہ ہے - البتہ ابھی تک ان حملوں میں کسی جانی نقصان کی خبر سامنے نہیں آئی -
وسیم حسن
تبصرے