اسرائیلی درندگی کی انتہا، فلسطینیوں کی لاشیں چھت سے پھینک دی

چھت سے پھینک

نیوز ٹوڈے :  اسرائیلی بربریت کا ایک اور افسوسناک واقعہ غزہ کے مغربی کنارے میں پیش آیا ہے جس میں صہیونی فوج نے فلسطینیوں کو شہید کرکے ان کی لاشیں چھت سے پھینک دیں۔فلسطینی حکام کے مطابق اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ پھینکے گئے افراد مردہ تھے یا زندہ، تاہم بتایا جارہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کی لاشیں مغربی کنارے میں چھت سے پھینکیں۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج لاشوں کو پھینکنے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے جنین شہر کے قریب آپریشن میں 7 فلسطینیوں کو شہید کردیا، آپریشن کے دوران صحافیوں کو بھی گولیاں ماری گئیں۔

واضح رہے کہ غزہ کے وسطی، شمالی اور جنوبی علاقوں میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں متعدد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 28 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+