اسرائیل نے ایک منٹ میں ہزاروں لوگوں کو مارنے کی کوشش کی، حزب اللہ بدلہ لے گی، حسن نصراللہ

حسن نصراللہ

نیوز ٹوڈے :  لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے پیجر دھماکوں کے ذریعے ایک منٹ میں ہزاروں افراد کو ہلاک کرنے کی کوشش کرکے تمام سرخ لکیریں عبور کر لی ہیں۔

حسن نصر اللہ نے کہا کہ اسرائیل نے اعلان جنگ کر دیا ہے، اب حزب اللہ بدلہ لے گی اور غزہ کی حمایت جاری رکھے گی۔لبنان میں مواصلاتی حملوں کے بعد اپنی پہلی تقریر میں حسن نصر اللہ نے کہا کہ اسرائیلی حملے انسانیت اور سلامتی کی بہت بڑی ناکامی ہیں، لیکن اسرائیل حزب اللہ کو گھٹنے ٹیک نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پیجر دھماکے بازاروں، گھروں اور ہسپتالوں کے اندر ہوئے جس میں اسرائیل نے جان بوجھ کر شہریوں کو نشانہ بنایا، اسرائیل پیجر اور واکی ٹاکی دھماکوں کے ذریعے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ہلاک کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حزب اللہ فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گی، خواہ اس کے نتائج اور قیمتیں کچھ بھی ہوں۔

حسن نصر اللہ نے کہا کہ اسرائیل 8 اکتوبر کے بعد اپنے شمالی علاقے سے فرار ہو گیا ہے اور اب اسے دوبارہ وہاں واپس آنے کی اجازت دی جائے گی۔واضح رہے کہ لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ 7 اکتوبر کو غزہ پر حملوں کے اگلے دن سے اسرائیل کے ساتھ جنگ ​​میں ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+