ساؤتھ ایشین چیمپئن شپ، ایتھلیٹکس فیڈریشن پاکستان نے ناقص کارکردگی پر وضاحت مانگ لی

ساؤتھ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ

نیوز ٹوڈے :   پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے ساؤتھ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی پر ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان (اے ایف پی) سے وضاحت طلب کر لی ہے۔

ایک خط میں پی ایس بی نے ٹیم کی تیاری اور انتخاب کے معیار پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں ہونے والی چیمپئن شپ کے نتائج ٹیم کی ساخت اور انتخاب پر سوال اٹھاتے ہیں۔پی ایس بی نے اے ایف پی سے اس مایوس کن کارکردگی کی وجوہات بتانے اور کھلاڑیوں کے انتخاب کی بنیاد بتانے کو کہا ہے۔

پی ایس بی کا کہنا ہے کہ یہ جاننا ضروری ہے کہ منتخب کھلاڑیوں کو کیسے تیار کیا گیا اور انہیں کس معیار پر منتخب کیا گیا۔پاکستان سپورٹس بورڈ نے ایتھلیٹکس فیڈریشن کو 7 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

اس سے قبل پی ایس بی نے بھی این او سی کے بغیر بھارت میں ہونے والے ایونٹ میں شرکت پر وفاق سے وضاحت طلب کی تھی جب کہ ایک اور خط میں بھی این او سی کے بغیر شرکت کا ذکر کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ بھارت میں ہونے والی ساؤتھ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی ایک بھی تمغہ نہ جیت سکے اور بیشتر ایونٹس میں کھلاڑی پہلے راؤنڈ میں ہی باہر ہو گئے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+