غزہ جنگ کے دوران حزب اللٰہ کا اسرائیل پر اب تک کا سب سے بڑا راکٹ حملہ
- 23, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے: حزب اللٰہ کے راکٹ حملوں نے اسرائیل کوبھاری نقصان پہنچایا ہے ایک دن قبل حزب اللٰہ کا راکٹوں سے اسرائیل پر حملہ اب تک کا سب سے بڑا حملہ مانا جا رہا ہے- جس سے اسرائیل کے اہم اہداف کو راکٹوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا - عرب میڈیا کے مطابق حزب اللٰہ نے اس قسم کے خطرناک راکٹ پہلی مرتبہ استعمال کرتے ہوۓ اسرائیل کی سرحد سے اندر 50 کلو میٹر تک تک کے علاقے کو نشانہ بنایا ہے-
اسرائیل کے ساحلی شہر (حیفا اور مات ڈیوڈ ایئر بیس) پر بھی حزب اللٰہ نے راکٹ برساۓ - ایران کے میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق لبنان سے کیے گۓ راکٹ حملوں کی وجہ سے 74 مقبوضہ بستیوں میں سائرن تو بجے لیکن اسرائیل کا دفاعی سسٹم لبنان سے آنے والے حزب اللٰہ کے راکٹ نہ رووک سکا - حزب اللٰہ کے راکٹ حملوں سے ہوۓ اسرائیلی شہروں کے نقصانات کی ویڈیوز بھی جاری کر دی گئی ہیں ـ جو کہ سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں -
تبصرے