اس سے پہلے کہ لبنان ایک اور غزہ بنے اس جنگ کو ہر حال میں روکنا ہوگا ، جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ
- 23, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری (انتونیو گوتریس) نے لبنان میں حزب اللٰہ پر بڑھتے ہوۓ اسرائیلی حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ لبنان کو ایک اور غزہ بننے سے پہلے اس جنگ کو ہر حال میں روکنا ہوگا - بین الاقوامی میڈیا سے بات چیت کے دوران اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ دنیا کو چاہیے کہ لبنان کو بھی غزہ کی طرح کھنڈرات میں تبدیل ہونے سے بچاۓ اور یہ اسی صورت میں ممکن ہے کہ اسرائیل لبنان جنگ کو ہر حال میں روکا جاۓ -
انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ غزہ جنگ لمبی ہو چکی ہے ـ غزہ کی بری حالت کے ساتھ ساتھ اس کے عوام بھی اب تکلیف میں ہیں - جنہوں نے اس جنگ کا آغاز کیا وہی اس کے ذمہ دار ہیں ـ انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ وہ اسرائیل کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں کی وجہ سے غزہ کی عوام کی زیادہ مدد نہ کر سکنے پر شرمسار ہیں - شرق وسطٰی میں بڑھتے جنگی حالات کے بارے میں بات کرتے ہوۓ برطانوی سفیر نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے خطے میں 1973 کے بعد شروع ہونے والی علاقائی جنگ کے بعد سے یہ خطہ جنگ کے بڑے خطرے میں گھر چکا ہے -
تبصرے