ایران نے پکڑے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے 12 ایجنٹ

ایران

نیوز ٹوڈے :   ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اپنے ملک کے 6 صوبوں میں کارروائی کرتے ہوۓ اسرائیل کے 12 ایجنٹس گرفتار کر لیے ہیں - ایران کی میڈیا ایجنسی "ارنا" کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایران کے 6 صوبوں سے اسرائیلی بن یامین نیتن یاہو حکومت کے 12 ایجنٹوں کو پکڑ لیا ہے-

یہ افراد ایک ٹیم کی شکل میں ایران کے سیکیورٹی نیٹ ورک میں مسائل پیدا کرنے کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے - ایران کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت اور اس کے حامی مغربی ا ور یورپی ممالک خاص طور پر امریکہ ، لبنان اور غزہ کے معصوم لوگوں کے خلاف شروع کیے گے شیطانی کھیل میں ہونے والی ناکامی کو چھپانے کیلیے اور اس جعلی اور نسل پرست حکومت کے حکمران اپنی ناکامی کو چھپانے کیلیے اس فساد کو ایران کی سرزمین تک پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں -اور کسی دوسرے ملک کے سیکیورٹی انتظامات میں عمل دخل ان کا اولین ایجنڈا ہے ـ میڈیا کی جانب سے اس بات کی خبر نہیں دی گئی کہ ان 12 ایجنٹوں کو کن تاریخوں اور کونسے علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+