ایران کے حمایت یافتہ عراقی دھڑوں کا اسرائیل پر ڈرون حملہ
- 23, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : ایران کے حامی عراقی دھڑوں کی جانب سے اتوار کے دن اعلان کے بعد اسرائیل کے ایک اہم ہدف کو نشانہ بنانے کیلیے ڈرون حملہ کر دیا - العربیہ کی دی گئی رپورٹ کے مطابق عراق سے بھیجے گۓ ڈرونز طبریا اور بیسان پہنچ چکے تھے تو اسرائیل کے دفاعی سسٹم نے انہیں تباہ کر دیا - رپورٹ کے مطابق عراق سے اسرائیلی سرحد میں داخل ہونے والے 4 میں سے 2 ڈرونز کو تباہ کر دیا گیا جبکہ ایک ڈرون اپنے ہدف شمالی وادی اردن میں اسرائیلی فوجی چھاؤنی کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہو گیا -
اسرائیلی فضائیہ کے مطابق عراق سے آنےو الی ایک کروز میزائل کو بھی تباہ کیا گیا ہے - اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ عراق کی جانب سے داغے گۓ ان ڈرونز نے شام کی طرف سے اسرائیل کی سرحد عبور کی - فوج کی بیان کے مطابق اس حملے میں کسی جانی نقصان کی کوئی خبر سامنے نہیں آئی جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ معاملہ ختم ہو چکا ہے - دوسری طرف ایران کے حمایت یافتہ عراقی دھڑوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسرائیل پر آج پانچویں مرتبہ ڈرون حملہ کیا ہے اور ان حملوں میں مزید اضافہ ہوگا -
تبصرے